spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

بشریٰ انصاری کا لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم بیان

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا لڑکیوں کی شادی سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنی روزمرہ یوٹیوب وی لاگ میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو شادی کے رشتوں کے نام پر آسانی سے دھوکا دیے جانے کے رجحان پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عام طور پر لڑکیاں اس خیال سے ہی خوش ہو جاتی ہیں کوئی ان سے محبت کرتا ہے۔ لڑکیاں، بشمول میں خود، محبت میں جلد مبتلا ہو جاتی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دھوکے ملنے کے رجحان میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر لڑکا انگوٹھی دے دے تو لڑکی کی خوشی کی انتہا نہیں رہتی۔

یہ پڑھیں: بشریٰ انصاری نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا

بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ آخر اس ذہنیت کی وجہ کیا ہے؟ ان کے مطابق یہ بات خوش آئند ہے کہ کوئی آپ سے شادی کرنا چاہتا ہے، مگر صرف ایک رشتہ آجانا شادی کے لیے کافی نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں لڑکیوں کے لیے شادی کی پیشکش مل جانا زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور مقصد بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایسی لڑکیوں سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی پر بوجھ ہیں یا کسی طرح کم تر ہیں کہ محض کوئی رشتہ آ جانا اتنی بڑی کامیابی سمجھا جائے؟

انہوں نے زور دیا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ شادی کے جال میں پھنسنے کے بجائے مردوں کی اصل خوبیوں اور کردار کو پرکھیں، مگر افسوس کہ رشتہ آتے ہی کئی اہم باتیں نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔

spot_imgspot_img