spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

موٹروے پر سفر کرنے والے باخبر رہیں، دھند کے باعث مختلف راستے بند

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں پڑنے والے شدید دھند کے سبب موٹرویز کو متعدد مقامات پر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سینٹرل ریجن کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں مختلف مقامات پر موٹرویز کو مسافروں کی آمد و رفت کیلیے بند کردیا گیا ہے۔

عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلیے کیے گئے اقدامات کے تحت موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے رجانہ تک
موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے ، ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان سینٹرل ریجن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعدد مقامات سے موٹرویز کی بندش کا اولین مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات کیلیے دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری موٹرویز پر دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔

پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر بند

spot_imgspot_img