spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پنجاب میں دھند نے سب دھندلا دیا، موٹروے جانے والے ہوشیار رہیں

لاہور (5 جنوری 2026): صوبہ پنجاب میں موسم کی خرابی کے باعث شدید دھند کی صورتحال برقرار ہے جس کے سبب موٹرویز آج بھی مختلف مقامات سے بند کردی گئیں۔

ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک، موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ بڑی گاڑیوں کیلئے موٹروے ایم 5رحیم یار خان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے،

ہزارہ موٹروے دھند کے باعث کوھلیاں برہان سے شاہ مقصود تک، موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک
موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

ترجمان سینٹرل ریجن کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔

موٹر ویز سینٹرل ریجن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ بند، شہری سوچ سمجھ کر گھر سے نکلیں

spot_imgspot_img