spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

وینزویلا پر حملہ : میئرنیویارک زہران ممدانی کی شدید تنقید

نیویارک : امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملہ اور اس کے صدر اور اہلیہ کی گرفتاری پر نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔

نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زہران ممدانی نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر نکولس اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری پر مجھے بریفنگ دی گئی اور ان کی قید سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

میئرنیویارک نے کہا کہ ایک خود مختار ملک پر یکطرفہ حملہ کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، رجیم چینج کی یہ کوشش صرف بیرون ملک نہیں نیویارک کو بھی متاثر کرتی ہے۔

ممدانی نے کہا کہ نیویارک میں وینزویلا کے ہزاروں شہری مقیم ہیں، ان کی سلامتی ہماری ترجیح ہے، نیویارک کے ہر شہری کی حفاظت میری اولین ذمہ داری ہے۔

مئیر نیویارک زہران ممدانی کا مزید کہنا تھا کہ میری انتظامیہ تمام تر صورتحال کی مکمل نگرانی کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں : صدر نکولس مادورو کو اہلیہ سمیت گرفتار کرکے ملک سے باہر بھیج دیا گیا، ٹرمپ

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر نکول مادورو کو ان کی اہلیہ سمیت گرفتار کرکے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کی قیادت کرنے والوں پر کامیابی کے ساتھ ایک بڑے پیمانے کا حملہ کیا، آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیا گیا ہے۔

وینزویلا پر امریکی حملہ، اہم اپ ڈیٹس یہاں پڑھیں

spot_imgspot_img