spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

مستفیض کیساتھ سلوک، بنگلادیش بھی پاکستان کی طرح ورلڈکپ میچز سری لنکا میں کھیلے، بنگلہ دیشی وزیر کھیل

بنگلادیش میں فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے یوں اچانک ہٹانے پر شدید ردعمل سامنے آگیا ہے، نیا مطالبہ سامنے آگیا۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر مستفیض ارلرحمان کیساتھ تعصب پسندانہ سلوک سامنے آنے اور حکومت کی ایما پر انھیں انڈین پریمیئرلیگ سے ہٹانے کے بعد مطالبہ سامنے آیا ہے کہ بنگلادیش بھی پاکستان کی طرح اپنے ورلڈکپ کے میچز سری لنکا میں شیڈول کرائے۔

وزیرکھیل آصف نذرل نے کہا کہ بنگلادیش بورڈ آئی سی سی سے ورلڈکپ میں ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت لے، بنگلادیش بھی پاکستان کی طرح ورلڈکپ کے مقابلے سری لنکامیں کھیلے

بی سی سی آئی نے اپنے متعصبانہ فیصلے میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئندہ آئی پی ایل 2026 سیزن کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کردے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے تصدیق کی کہ بورڈ نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو باضابطہ طور پر ہدایت جاری کی ہے کہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے باہر کردیا جائے۔

گزشتہ دسمبر میں ہونے والی آئی پی ایل نیلامی میں مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا، جس نے انھیں آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا بنگلہ دیشی کھلاڑی بنایا تھا۔

بھارت کا کھیل کے میدان میں متعصبانہ فیصلہ، بنگلہ دیشی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر

spot_imgspot_img