spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تین نام پر مداح کے سوال کا جواب دے دیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے تین نام پر مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

اداکارہ حبا بخاری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

پروگرام میں موجود ایک مداح نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ انسٹاگرام پر آپ کے تین نام حبا قادر، حبا بخاری اور حبا آریز ہیں اس کی کیا وجہ ہے اور آپ کو کونسا نام پسند ہے؟

انہوں نے کہا کہ حبا بخاری کاسٹ ہے اور قادر میرے والد کا نام ہے، آریز کا نام آفیشلی تبدیل نہیں کیا کیونکہ ضروری بھی نہیں ہے لیکن مجھے بخاری کہلوانا پسند ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے دوست بخاری صاحبہ بھی کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والد، والد ہوتے ہیں ان کا نام ساتھ میں ہونا چاہیے اسے کیوں تبدیل کریں۔

یہ پڑھیں: حبا بخاری کس معروف بھارتی اداکارہ کی ہمشکل ہیں؟

ایک سوال کے جواب میں حبا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں اور مجھے ڈراموں میں کوئی ان کے ساتھ اچھی بھی نہیں لگتی۔

حبا بخاری نے کہا کہ فیم کے حوالے سے میرا ٹرننگ پوائنٹ ابھی تک نہیں آیا ہے، مداحوں کی یادداشت بہت چھوٹی سی ہے، میرا پہلا ڈرامہ سیریل آیا تو کسی نے نوٹس نہیں لیا، ایک اور ڈرامہ آیا اس کے بعد ایک سال کا گیپ آگیا اور انڈسٹری میں بھی لوگ مشکل سے پہچانے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے دور ہوجائیں تو لوگ سوال کرنے لگ جاتے ہیں کہ آپ اداکاری کررہی ہیں یا شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑ دی ہے۔

spot_imgspot_img