spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی میں ڈاکوؤں نے شادی کے گھر سے کئی تولے سونا، لاکھوں روپے لوٹ لیے

کراچی میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیر کا مظاہرہ کرتے ہوئے شادی کے گھر سے کئی تولے سونا اور لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے علاقے سرجانی گلشن شیراز میں 5 ڈاکوؤں نے شادی کے گھر کا صفایا کر ڈالا، ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا، 5 لاکھ روپے اور اسلحہ بھی لے کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، پولیس دولہے کی گاڑی تھانے لے آئی

متاثرہ مکین نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ سونے کی مجموعی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد تھی، ملزمان اسلام آباد کی نمبر پلیٹ والی سفید کار میں سوار ہوکر آئے تھے۔

ملزمان نے گھروالوں کو زدکوب کیا اور خواتین سے بدتمیزی بھی کی، پولیس نے بتایا کہ واقعےکی اطلاع موصول ہوئی ہے، مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

کراچی : پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کا بہیمانہ قتل

spot_imgspot_img