spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

پاکستانی شہریوں ارمان اللہ، مختار کی میتیں ایران سے وطن واپس بھیج دی گئیں

پاکستانی شہریوں ارمان اللہ اور مختار گل کی میتیں ایران سے وطن واپس بھیج دی گئیں، شہری اسمگلروں کے نرغے میں آکر جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی شہریوں ارمان اللہ اور مختار گل کی میتیں ایران سے وطن واپس روانہ کردی گئی ہیں، میتوں کو تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ نوشہرہ کے رہائشی ارمان اللہ اور مختار گل اسمگلروں کے نرغے میں آکر جاں بحق ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری ترکیہ ایران سرحد کے قریب سخت موسمی حالات کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، نوجوانوں سے درخواست ہے انسانی اسمگلروں کے جال میں نہ پھنسیں۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ نوجوان بیرون ملک سفر کرنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں۔

انھوں نے کہا کہ میتوں کو نوشہرہ پہنچانے کیلئے فوری انتظامات پر حکومت بلوچستان کی تعریف کرتا ہوں، جاں بحق شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

افغانستان کے مسئلے پر پاک ایران خصوصی نمائندگان کا رابطہ

spot_imgspot_img