پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے اپنی جاندار اداکاری سے متعلق کہا ہے کہ جب سیٹ پر جاتا ہوں تو چیزیں اوپر سے اترتی ہیں۔
نعمان اعجان ان دنوں اے آر وائی کے ڈرامے شرپسند میں ‘فراست علی’ کے کردار میں نظر آرہے ہیں جس میں ان کے منفی کردار کو کافی پسند کی جارہا ہے، انھوں نے اپنے کردار کے حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل پر گفتگو کی ہے۔
ڈرامہ شرپسند کے اداکار نے کہا کہ کپڑے کے سلسلے میں تو آپ منصوبہ بندی کرسکتے ہو، مگر چلنا پھرنا، بولنا آپ کا لہجہ یہ سارا اس وقت آتا ہے جب آپ اس مقام اور ماحول پر پہنچ جاتے ہو۔
نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ یہ چیزیں اوپر سے آپ کے پاس آتی ہیں، بہت ساری چیزیں اسکرپٹ میں نہیں ہوتی۔
جس طرح میرا کردار کس طرح اپنے کان کھجاتا ہے یا کس طرح چلتا ہے یا وہ اپنا ایک بیگ جس طرح بغل میں دبا کر رکھتا ہے یہ ساری چیزیں اسکرپٹ میں نہیں تھیں، ان سب چیزوں کا ایڈاپٹ کرنا پڑتا ہے،
اس موقع پر میزبان نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک اداکار کی سوچ دیکھیں، جہاں پر آپ لوگوں کی سوچ ختم ہوتی ہے وہاں پر ان لوگوں کی شروع ہوتی ہے۔
نعمان اعجاز نے بتایا کہ پھر میں نے ڈرامے میں اسی اسٹائل کو مسلسل اپنائے رکھا، ہمارے ڈارمے کی کہانی حقیقت پر مبنی ہوتی ہے فکشن بہت کم ہوتا ہے۔



