spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

مذاکرات کے مثبت نتیجے کا بہت زیادہ امکان ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرے خیال میں مذاکرات کے مثبت نتیجے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

فواد چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا ماحول بن رہا ہے، سہیل آفریدی سے گزارش ہے اپنا لہجہ سخت نہ کریں، حکومت سے گزارش کی مذاکرات میں کامیابی کیلئے کوٹ لکھپت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پےرول پر رہا کریں، حکومتی لوگوں سے بات کی تو انھوں نے بھی اتفاق کیا کہ پرانے لوگوں کو لانا چاہیے۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ تینوں فریق چاہیں گے تو ہی سیاسی درجہ حرارت نیچے آئےگا، تین سال سے ٹوئٹر پر بیٹھے لوگ اپنے نام بدل بد کر ٹوئٹ کرتے ہیں، تین سال مین پی ٹی آئی کا انقلاب آجاتا تو بات چیت کی ضرورت ہی نہ ہوتی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی لیڈر شپ نے مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دیا، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ میراخیال ہے حکومت بھی چاہتی ہے کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے، جب ہم نے بات چیت کی کوشش شروع کی توسب نے کہا موقع دینا چاہیے۔

سابق رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب ڈائیلاگ کمیٹی بنائی تو اچھی بات ہے پورے پاکستان میں اس پر بات ہورہی ہے، یہ سب سے اچھا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان مذاکرات کیلئے آگے آئی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کامسئلہ یہ ہے کہ بانی کو اچھے سےنہیں جانتے۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں پارٹی میں کوئی قابل نہیں اس لئے اختیار باہر کے لوگوں کو دیا، اسد قیصر اور تحریک تحفظ پاکستان کو کہا ہے کوٹ لکھپت کے لوگوں کوشامل کیا جائے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے فواد چوہدری، عمران اسماعیل یا کوٹ لکھپت والے آئے تو ہمارا کیا بنے گا، بات چیت کےلئے قدم بڑھانا بہت اچھا آغاز ہے۔

’بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر وزیر اعظم سے ملاقات طے ہوگئی تھی لیکن۔۔۔‘: فواد چوہدری کا انکشاف

spot_imgspot_img