چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارت کے خلاف فائنل جیتنے والے تمام انڈر19 کھلاڑیوں کیلئے 50، 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
ایشیا کپ جیتنے پرپاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلئے پاکستان کے وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑا اعلان سامنے آیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے تمام کھلاڑیوں کیلئے 50، 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور انڈر19 ٹیم کے کھلاڑیوں میں ملاقات کا جو احوال سامنے آیا ہے اس کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جنگجو ہو، پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان پاکستان انڈر19 ٹیم نے ٹائٹل جیتنے کے بعد فتح کا سہرا کس کے سر باندھا؟
محسن نقوی نے خصوصی طور پر بھارت کے خلاف شاندار 172 رنز بنانے والے بیٹر سمیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمیر منہاس آپ ہمارا فخر ہیں آپ نے بہترین کھیل پیش کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ محسن نقوی نے سمیر منہاس سے گفتگو میں ان کےلیے انفرادی اعلان بھی کیا، محسن نقوی نے انھیں کہا کہ آپ کے 2 سال کے اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔
پاکستان کی فاتح انڈر19 ٹیم آج رات پہنچےگی، وزیراعظم کل کھلاڑیوں سے ملاقات کرینگے



