spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جیکلین یا کریتی سینن، فلم ’کک 2‘ میں سلمان خان کی ہیروئن کون ہوگی؟

ممبئی (21 دسمبر 2025): بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’کک 2‘ میں ہیروئن کے حوالے سے سرگرم افواہوں نے مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کچھ نیوز ویب سائٹس پر یہ افواہیں ہیں کہ ’کک 2‘ میں جیکلین فرنانڈیز کی جگہ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کریں گی۔

تاہم اب فلمی پروجیکٹ سے وابستہ باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ محض افواہیں ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کریتی سینن پر دھوکا دہی کا الزام

ذرائع نے بتایا کہ کک 2 کے بارے میں گردش کرنے والی تمام خبریں بشمول کاسٹنگ میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں سراسر غلط ہیں، ابھی تک کوئی آفیشل تفصیلات طے نہیں کی گئی ہیں اور فلمساز صرف صحیح وقت آنے پر ہی معلومات شیئر کریں گے۔

لیکن اس تردید کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ فلم کا سیکوئل نہیں بنے گا۔ گزشتہ اپڈیٹس سے اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ فلم ’کک‘ فرنچائز پر کام جاری ہے اور اس کا اسکرپٹ تیار کیا جا رہا ہے مگر فی الحال کاسٹنگ کی تفصیلات بتانے کا کوئی باقاعدہ منصوبہ نہیں ہے۔

انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ 2014 کی بلاک بسٹر فلم ’کک‘ کے مداح اس کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن پروڈیوسرز کی جانب سے باضابطہ تصدیق کا ابھی انتظار ہے، اس لیے تب تک ایسی قیاس آرائیوں کو احتیاط سے لینا چاہیے۔

spot_imgspot_img