spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : سابق منگیتر کے ہاتھوں خاتون کا اذیت ناک قتل، لاش برآمد

کراچی : سرجانی ٹاؤن کے ایک گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 50 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کومل کو اس کے سابقہ منگیتر راشد نے سر پر لوہے کا پانا مار کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم راشد فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا ہے، مقتولہ 25 سالہ کومل نے راشد نام کے اس شخص سے منگنی کی تھی۔

منگنی کے کچھ روز بعد راشد روزگار کے سلسلے میں دبئی چلا گیا تھا لیکن کومل نے راشد کی غیرموجودگی میں کسی اور سے شادی کرلی تھی۔

مقتولہ کومل نے حالیہ شوہر سے بھی خلع کے لئے عدالت میں کیس کیا ہوا تھا، جس گھر میں قتل ہوا وہ مقتولہ کے منگیتر نے12روز پہلے ہی کرائے پر لیا تھا۔

مقتولہ کومل 3 روز سے ملزم راشد کے ساتھ رہ رہی تھی، راشد نے انتقام کے طور پر مقتولہ کو سر پر پانے مار کر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

واردات کے وقت مقتولہ کے والدین رشتہ داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے، پولیس نے ملزم راشد کی گرفتاری کیلیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

spot_imgspot_img