spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

یو اے ای : اسکول میں داخلہ کب اور کیسے ملے گا؟

ابوظبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  نے اسکولوں میں داخلے کے لیے بچے کی عمر کی حد سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کا نفاذ تعلیمی سال 27-2026ء میں ہوگا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے آئندہ تعلیمی سال 2026–2027 سے کنڈر گارٹن (کے جی) اور گریڈ ون میں داخلے کے لیے عمر کی نئی حد مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اصولی فیصلہ ایجوکیشن، ہیومن ڈیولپمنٹ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کونسل کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق پری کنڈرگارٹن میں داخلے کے لیے بچے کی عمر 31 دسمبر تک 3 سال ہونی چاہیے۔

کنڈرگارٹن ون کے لیے 4 سال، کنڈرگارٹن ٹو کے لیے 5 سال اور گریڈ ون میں داخلے کے لیے بچے کی عمر 6 سال ہونا ضروری ہوگا۔

uae school

یہ نیا اصول ان تمام اسکولوں اور کنڈرگارٹن پر لاگو ہوگا جن کا تعلیمی سال اگست یا ستمبر میں شروع ہوتا ہے، تاہم اپریل میں تعلیمی سال شروع کرنے والے اداروں کے لیے آخری تاریخ 31 مارچ ہی برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق موجودہ طلبہ اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے اور یہ پالیسی صرف نئے داخلوں پر لاگو ہوگی۔

یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ابتدائی تعلیم تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا، داخلے کے لیے یکساں معیار قائم کرنا اور تعلیمی پالیسیوں کو بین الاقوامی معیارات اور قومی ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے سے قبل 39 ہزار سے زائد بچوں کے تعلیمی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، تعلیمی کارکردگی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ کم عمر میں اسکول شروع کرنے سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی بلکہ بعض کیسز میں بہتر نتائج بھی سامنے آئے۔ اس کے برعکس نسبتاً تاخیر سے داخل ہونے والے بچوں کی کارکردگی معمولی طور پر کم دیکھی گئی۔

spot_imgspot_img