spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

عالمی ریکارڈ بنانے کےلیے بیکرز نے ایک ساتھ 83,427 کوکیز بناڈالیں

پِٹسبرگ سے تعلق رکھنے والے فیس بک پیج ممبران نے کُل 83,427 کوکیز کو بیک کرکے ایک عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ویڈنگ کوکی ٹیبل کمیونٹی فیس بک پیج کے زیراہتمام دنیا کے سب سے بڑے کوکی ایکسچینج کے انعقاد کی کوشش کی گئی، ورلڈ ریکارڈ بنانے کےلیے 14 ریاستوں اور نیوزی لینڈ سے 67 ٹیموں پر مشتمل 583 بیکرز کو اکٹھا کیا گیا۔

بیکرز نے واشنگٹن کاؤنٹی فیئر گراؤنڈز میں ٹیم ٹیبلز پر 83,427 کوکیز بنا کر پیش کیں جبکہ آخر میں 73,835 کوکیز کا تبادلہ ہوا۔

دی ویڈنگ کوکی ٹیبل کمیونٹی کی رکن لورا میگون نے نے ریکارڈ تعداد میں کوکیز بنانے کے حوالے سے کہا کہ کوکیز کرسمس کی تھیم پر مبنی تھیں۔

انھوں نے سی بی ایس پٹسبرگ کو بتایا کہ “ہم ننے ہر چیز کو سنو بالز اور سانتا کلاز اور قطبی ہرن کی طرح سجایا تھا، ان سب میں بہت مزہ آیا۔”

اس کوشش کے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا جائے گا اور منتظمین کو امید ہے کہ اسے کرسمس کوکیز کے سب سے بڑے تبادلے کے طور پر شمار کیا جائے گا۔

spot_imgspot_img