spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

9 مئی کے بھگوڑوں کا کیس منطقی انجام تک پہنچے گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بھگوڑوں کا کیس منطقی انجام تک پہنچے گا، پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کو سمجھ آچکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی ائی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والوں کو پہلے ناکے پر ہی روک دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بدمعاشی، غنڈہ گردی یا توڑ پھوڑ اب کسی کا باپ بھی نہیں کرسکتا، پریس کانفرنس کے بعد یہ بات پی ٹی آئی کو سمجھ آچکی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قمرباجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کو تیار ہوگئے تھے 190ملین پاؤنڈ تو بہت چھوٹی چیز ہے، میرے پاس 15سال کی چیزیں ہیں یہ چیزیں کبھی کسی کونہیں دوںگا، یہ بانی کی اچھے وقت کی چیزیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے نکال جانے کے باوجود ہم نے ان کیخلاف کچھ نہیں کیا، ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کو دل سے اون کیا،جب وہ وزیراعظم تھے تو بہت سی چیزوں سے ان کو روک کر رکھا تھا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اس پر آج بھی قائم ہوں کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کے نام پر ہی ووٹ پڑے تھے۔

بانی پی ٹی آئی آج سے مائنس ون شروع ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چار گھنٹے تک چلا، کہا گیا مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی۔

نااہلی، پابندی، گورنر راج غداری اور نو مئی کیسز منطقی انجام کو پہنچیں گے، دس دسمبر سے آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہوجائیں گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی کی زندگی پر بات آئی تو جیل تبدیل کردی جائے گی۔ اللہ نے جو عزت عاصم منیر کو دی اسے دنیا بھی تسلیم کر رہی ہے۔

spot_imgspot_img