spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

6 شاہی محلات کے دروازے عوام کیلیے کھول دیے گئے!

سعودی عرب (20 نومبر 2025): شاہی محلات میں ویسے تو عام افراد داخل نہیں ہو سکتے لیکن مملکت میں 6 محلوں کے دروازے عوام کیلیے کھل گئے ہیں۔

شاہی محلات کہیں بھی ہوں، وہاں عام عوام کا داخلہ منع رہا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں اب 6 شاہی محلات کے دروازے عوام کے لیے کھل گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ چھ شاہی محلات درعیہ شہر میں تیرہ کے علاقے میں واقع ہیں۔ ان محلات کے دروازے کھلنے پر مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں کا رخ کر رہی ہے۔

جن شاپہ محلات تک عوام کو رسائی دی گئی ہے۔ ان میں آل سعود خاندان کے پانچویں حکمراں امام عبد اللہ بن سعود، شہزادہ ترکی بن سعود اور شہزادہ ناسر بن سعود کے محل شامل ہیں، جو علم و دانش اور بہادری و شجاعت کو اجاگر کرتے ہیں۔

شہزادہ سعد بن سعود کا محل جدت کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام کی رہنمائی کیلیے عربی سمیت ہر زبان میں ٹور گائیڈز بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ درعیہ کو یونیسکو کی جانب سے ثقافتی ورثہ قراردیا گیا ہے۔ یہ مقام مٹی کے محلات کے لیے جانا جاتا ہے، جوسلطنت کی تین سوسال سے زیادہ پرانی تاریخ کا مظہر ہے۔

spot_imgspot_img