spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

28ویں ترمیم کب آرہی ہے؟ وزیرمملکت نے بتا دیا

وزیرمملکت قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ 28ویں ترمیم اپریل سے پہلے آئے گی اس کا براہ راست تعلق بجٹ سے ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اتفاق رائے پیدا کر کے ہی 28ویں ترمیم سامنے لائیں گے، این ایف سی، 140 اے سمیت تمام دیگر ایشوز پر بات ہونی چاہیے جب بات چیت کا آغاز ہو گا تو دوچار ماہ میں ترمیم تیار کر لی جائےگی۔

بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ 28ویں ترمیم کو بجٹ سے پہلے ہی تیار کرنا ہے 28ویں ترمیم کا بجٹ سے براہ راست تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون سے متعلق ہم نے برملا بات کی ہے بلدیاتی قانون سےمتعلق ترمیم ناگزیر ہے مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنا ہے میری ذاتی رائے ہے بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی نہیں ہونے چاہئیں، ایم کیوایم کیساتھ جو طےکیا گیا ہے وہ بجٹ سے ہی پہلے ہی طےکرنا ہے۔

وزیرمملکت نے واضح کیا کہ ججز کا استعفیٰ دینا ان کا استحقاق ہے مجھے نہیں لگتا کوئی تحریک چلے گی،کوئی اثار نہیں نظر آرہے وفاقی آئینی عدالت بن گئی آج تین فیصلے بھی ہوئے، مقدمات کا بیک لاک آہستہ آہستہ کلیئر ہونا شروع ہو جائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو دہری شہریت کی اجازت نہیں تو بیوروکریٹس کو بھی نہیں ہونی چاہیے دہری شہریت کی تجویز پر ہماری بڑی اتحادی جماعت نے اتفاق نہیں کیا۔

spot_imgspot_img