spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

27 ویں ترمیم پر پیپلزپارٹی اجلاس میں گرما گرم بحث چھڑ گئی

کراچی: پیپلزپارٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم میں گرما گرم بحث چھڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم کے معاملے میں گرما گرم بحث ہوئی اور سینئر ارکان ترمیم کے بیشتر نکات سے مطمئن نہیں ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر ارکان نے رائے دی ہے کہ این ایف سی، آرٹیکل 160 شق 3 اے پر سمجھوتہ نہ کیا جائے، پیپلزپارٹی کے بیشتر ارکان 18ویں ترمیم کی کسی شق میں ربدوبدل کے خلاف ہیں۔

پی پی کے سینئر ارکان کی رائے ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو نہ چھیڑا جائے، پیپلزپارٹی کے بیشتر ارکان نے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے سیاسی موت قرار دے دیا۔

یہ پڑھیں: حکومت کا 27 ویں ترمیم کل کابینہ سے منظور کروانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ تعلیم، آبادی اختیارات واپس وفاق کو دینے کے لیے آرٹیکل 142 اور چوتھی شیڈول میں ترمیم درکار ہے، اٹھارویں ترمیم کے شیڈول 3، 2 میں تبدیلی کو ریورس کرنا لازم قرار دیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کو مشورہ دیا گیا کہ تعلیم اور آبادی سے متعلق اٹھارویں ترمیم سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، پیپلزپارٹی کاموقف ہے کہ اختیارات میں کمی وفاق اور صوبوں میں تنازع پیدا کرسکتی ہے۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں نے زور دیا کہ تعلیم اور آبادی کے اختیارات صوبوں کے پاس رہنے چاہئیں۔

spot_imgspot_img