spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

17سالہ نوجوان کرکٹر کی اچانک اور پراسرار موت نے دل دہلا دیے

میلبورن : آسٹریلیا میں ابھرتا ہوا 17 سالہ نوجوان کرکٹر میچ پریکٹس کے دوران زخمی ہونے کے کچھ دیر بعد ہی دوران علاج دم توڑ گیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن ایک تربیتی میچ کے دوران زخمی ہوگیا جو دیکھتے ہی دیکھتے دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب بین آسٹن نیٹس میں بیٹنگ کر رہا تھا کہ اچانک گیند اس کے سر اور گردن پر آ لگی۔ واقعہ فرنٹری گلی کے ویلے ٹی ریزرو میں شام تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بین کو تشویشناک حالت میں موناش میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں اسے لائف سپورٹ پر رکھا گیا۔

تاہم بدھ کی صبح فرنٹری گلی کرکٹ کلب نے فیس بک پر ایک بیان میں تصدیق کی کہ بین آسٹن رات کے وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واضح رہے کہ حادثے کے بعد مقامی افراد کی بہت بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی نے نیٹس کے مقام پر پھول رکھ کر اس نوجوان کرکٹر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تاہم بدھ کی صبح فرنٹری گلی کرکٹ کلب نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ بین آسٹن رات کے وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حادثے کے بعد سے مقامی افراد کی بڑی تعداد نے نیٹس کے مقام پر پھول رکھ کر اس نوجوان کرکٹر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

spot_imgspot_img