spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

14 ستمبر کو نالے میں مبینہ چھلانگ لگا کر لاپتا خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا، ایف آئی آر درج

کراچی (21 ستمبر 2025): 14 ستمبر کو گلشن اقبال کے برساتی نالے میں مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتا ہونے والی خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال، اسکاؤٹ کالونی میں برساتی نالے میں مبینہ طور پر 26 سالہ خاتون ڈاکٹر مشعل کریم کی لاش بہت تلاش کے بعد بھی نہیں مل سکی ہے، جب کہ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانہ مبینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور شوہر حسنین کو گرفتار کر لیا ہے۔

مدعی نے کہا داماد کا بینک میں کام کرنے والی ملازمہ کے ساتھ تعلقات تھے، حسنین میری بیٹی پر تشدد بھی کرتا تھا، بیٹی نے ذہنی اذیت میں آ کر نالے میں چھلانگ لگائی۔

ڈاکٹر مشعل کا شوہر حسنین
ڈاکٹر مشعل کریم کا شوہر حسنین

ایدھی ریسکیو ڈاکٹر مشعل نالے میں چھلانگ

ایف آئی آر کے مطابق والد نے کہا واقعے پر داماد سے رابطہ کیا تو اس کا نمبر بند رہا اور وہ گھر سے بھی چلا گیا تھا، پتا چلا کہ حسنین واقعے کی معلومات کے باوجود بھی موقع پر نہیں پہنچا تھا۔

کراچی : شوہر کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر نالے میں چھلانگ لگانے والی ڈاکٹر مشعل کا تاحال پتہ نہ چل سکا

مشعل کے والد نے بتایا کہ پولیس نے پارک سے ایک خون آلود پیور ٹائیل قبضے میں لیا ہے، جس کے بعد پولیس نے میرا ڈی این اے لیا ہے۔ مشعل کریم کی تلاش میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، میری بیٹی کے اس قدم کی وجہ حسنین کی دوسری شادی کرنا ہے۔

پولیس نے چند دن قبل بتایا تھا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب عینی شاہدین نے ڈاکٹر مشعل کو نالے میں کودتے دیکھا تھا۔ جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا، ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں کی جانب سے کئی دن تک تلاش کے بعد بھی لاش نہیں مل سکی ہے۔ ڈاکٹر مشعل نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

spot_imgspot_img