spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

12 سالہ لڑکے نے عقل استعمال کرتے ہوئے گھر پر چوری کی واردات کس طرح ناکام بنائی؟

ایک 12 سالہ لڑکا نے کرسمس کے موقع پر اپنی عقل مندی اور ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنادی۔

نیویارک میں رہنے والے ٹرسٹن ٹیلر نامی نوعمر لڑکے نے میڈفورڈ میں واقع اپنے گھر میں کچن کی کھڑکی کے ٹوٹنے کی آواز سنی، جس کے بعد اس کے گھر میں کسی کے گھسنے کی آہٹ اور قدموں کی آواز آئی۔

اس موقر پر ٹرسٹن ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے بیڈروم کی کھڑکی سے نکلا اور باہرجانے میں کامیاب ہو گیا جبکہ اس نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔

واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکے نے سی بی ایس نیویارک کو بتایا کہ ‘میں نے اس وقت سوچا کہ مجھے گھر سے نکلنا ہے جتنا جلد ممکن ہو سکے۔

میں نے فوری طور پر 911 کو فون کیا اور باہر ہی ان کے یہاں آنے کا انتظار کرنے لگا، بچے کی دادی ٹموتھیا ٹیلر کا کہنا ہے کہ انھیں بہت فخر ہے ٹرسٹن گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوا اور برقت مدد حاصل کی۔

انھوں نے کہا کہ ‘ہمیں اس بات پر بہت فخر تھا کہ وہ اپنی ہمت برقرار رکھنے اور پولیس کو جتنی جلدی ممکن ہوسکا فون کال کرنے میں کامیاب رہا۔

پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر چوری کےلیے گھر میں گھسنے والے 53 سالہ کرسچن گارسیا کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا، ملزم پر تھرڈ ڈگری چوری اور چوروں کے اوزار رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img