ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں میزبان بیلجیم نے پاکستان کو 7-1 سے آؤٹ کلاس کردیا۔
یورپ مرحلے کے پہلے میچ میں بیلجیم نے 7 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی، ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ٹیم کی یہ لگاتار نویں شکست ہے۔
کھیل کے تیسرے منٹ میں بیلجیم کے نیلسن اونانا نے خوبصورت گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی جو پہلے کوارٹر تک برقرار رہی، دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ، ہاف ٹائم پر میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کے رانا وحید اشرف نے تیسرے کوارٹر میں گول برابر کیا۔
اس کے بعد پاکستان کا دفاع ٹوٹ گیا اور بیلجیم نے تیسرے کوارٹر میں دو اور آخری کوارٹر میں چار گول داغ کر میچ یکطرفہ کردیا۔
بیلجیم کی جانب سے ٹو بیاس بیکین نے دو گول کیے۔
پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل اسپین سے کھیلے گی۔



