spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گل پلازہ سانحہ : کراچی کیلیے فائر ٹینڈرز کی تعداد ناکافی ہے، سلمان عبداللہ

کراچی : ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی آگ بجھانے کیلیے فائر ٹینڈرز کی تعداد ناکافی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیسمنٹ میں آگ لگی تو گراؤنڈ فلور کو بھی پتہ چل گیا مگر دوسری، تیسری منزل والوںکو علم ہی نہیں تھا، بلاول بھٹو نے اسی رات کو نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایات دی تھیں۔

ڈپٹی میئر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس وقت فائرٹینڈرز ناکافی ہیں مزید منگوائے جائیں گے، 2021میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے فائر ٹینڈرز کی آمد میں تاخیر ہوئی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آج سبزی منڈی میں آگ لگی تو اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ فوری طور پر وہاں پہنچ گئی تھی ،
گل پلازہ سانحہ پر ہم سب کو ایک ہونا چاہیے شہریوں کو بھی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

سلمان مراد کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی غلطی یا کوتاہی ہوئی تو اس پر ایکشن لیا جائے گا، کسی ادارے یا انتظامیہ کی غلطی ہو تو حکومت سخت کارروائی کرے گی۔

گل پلازہ کی عمارت گرائی جائے گی یا نہیں؟

spot_imgspot_img