spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کچھ لوگ گل پلازہ کے نام سے فنڈ اکھٹا کررہے ہیں، صدرگل پلازہ یونین کا انکشاف

کراچی: صدرگل پلازہ یونین تنویر پاستا نے کہا ہے کہ کچھ لوگ گل پلازہ کے نام سے فنڈ اکھٹا کررہے ہیں، کسی سے پیسہ لیا نہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تنویر پاستا نے کہا کہ گل پلازہ نے کسی این جی او سے پیسہ لیا نہ لیں گے، گل پلازہ کے نام سے فنڈ اکھٹا کیا جارہا ہے، سندھ حکومت ہماری مدد کراچی چیمبر کے توسط سے کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خدارا ہمارے پیاروں کی باقیات ہمارے حوالے کردیں، گل پلازہ کے دکاندار کی دہائی

صدرگل پلازہ یونین نے کہا کہ ہمارے نام کو خراب کیا جارہا ہے یہ فراڈ کیا جارہا ہے، جو بھی تحقیقات ہورہی ہیں، ہم یہیں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد انتظامیہ کے نوٹسز ملنے پر مارکیٹس ایسوسی ایشنز کو ہوش آگیا، مختلف مارکیٹوں میں فائرسیفٹی کےلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

Gul Plaza News- گل پلازہ

سانحہ گل پلاز کے افسوسناک واقعے کے بعد کراچی کے مختلف تجارتی مراکز میں 200 سے زائد فائرسیفٹی سلنڈر نصب کردیے گئے ہیں تاکہ آگ سے بچاؤ کے اقدامات ممکن بنائے جاسکیں۔

صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز نے بتایا کہ ایس او پیز پرعملدرآمد کراکر ہر مارکیٹ میں فائرسیفٹی سلنڈرنصب کرارہے ہیں، تاجروں کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

کراچی: بیشتر بلند عمارتوں میں اگ لگنے کی صورت میں ہنگامی اخراج موجود نہیں، سروے

spot_imgspot_img