spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کپل شرما کے کیفے کے قریب فائرنگ اور کامیڈین کو قتل کی دھمکی ملنے کی اطلاعات

(3 مئی 2026): بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے کے قریب فائرنگ اور انہیں قتل کی دھمکی ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کپل شرما کے کیفے کے قریب فائرنگ اور انہیں دھمکی موصول ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ واقعے کا تعلق مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے ہو سکتا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ واقعے کی خبر ٹائیسن بشنوئی جورا سدھو نامی فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ کپل شرما اور کیفے کے مالک دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی اصغر نے کپل شرما شو میں ’دادی‘ کا کردار چھوڑنے کی وجہ بتا دی

پوسٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ گینگ نے کپل شرما کو راہ راست پر آنے کی وارننگ دی۔ ساتھ ہی یہ اشارہ بھی دیا گیا کہ اگر انہوں نے بات نہ مانی تو ان کے کیفے کا انجام بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں ایک چائے سٹہ بار کے آؤٹ لیٹ کے قریب پیش آیا جو کپل شرما کے کیفے کے بالکل ساتھ واقع ہے۔

ان دعووں کی ابھی تک آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

spot_imgspot_img