spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کشمیری عوام آج بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے

اسلام آباد : لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج 27 اکتوبر کا دن بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی یاد دلائی جاسکے

اسلام آباد : 27 اکتوبر کشمیری عوام سے یکجہتی، بھارتی قبضے سے خلاف احتجاج کا دن مقبوضہ کشمیر،پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ بھرپور انداز میں منائیں گے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں دفترخارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جائے گا، شاہراہ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز آویزاں کردیے گئے۔

کشمیریوں کا یوم سیاہ

ملک بھر میں احتجاجی واکس، سیمینارز، تصویری نمائشوں اور یکجہتی ریلیوں کا انعقاد ہوگا اسلام آباد کی سڑکوں، چوراہوں اور سرکاری عمارتوں پر یوم سیاہ کے پوسٹرز اور فلیکسز نصب کیے جائیں گے۔

اسلام آباد، مظفرآباد، کراچی، لاہور اور پشاور میں یوم سیاہ ریلیاں اور واکس منعقد ہوں گی کشمیری شہدا کی یاد میں صبح10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

یوم سیاہ کی تقریبات میں کشمیری عوام سےرشتہ ایمان، یکجہتی اورعزم آزادی کا اظہار ہوگا، عالمی برادری سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

وفاقی وزارت تعلیم کے تحت اسکولوں اور کالجوں میں بھی یوم سیاہ تقاریب کا انعقاد ہوگا، گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

spot_imgspot_img