spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : 15مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، ویڈیو

کراچی میں 15 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار ناردرن بائی پاس کے قریب ایک گھر میں  مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اوطاق (مہمان خانے) میں گھس کر سوئے ہوئے مہمان پر گولیاں چلا دیں۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ نور بہادر ولد حیات خان کے نام سے ہوئی ہے جو مہمند ایجنسی خیبر پختونخوا کا رہائشی تھا۔

مقتول ایک عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلیے کراچی آیا تھا، اور اپنے قریبی عزیز وقاص کے گھر مقیم تھا، جس کا لکڑیوں کا ٹال بھی وہیں واقع ہے۔

وقاص کے مطابق رات تقریباً 4 بجے مسلح افراد آئے، اوطاق کے دروازے پر دستک دی اور اندر گھستے ہی پوچھا کہ کون سویا ہوا ہے۔

وقاص نے بتایا کہ میرا مہمان ہے، مہمند ایجنسی سے آیا ہے تو مسلح افراد نے اصرار کیا کہ اسے فوراً جگایا جائے۔

اسلحے کے دباؤ میں آکر وقاص نے نور بہادر کو آواز دی اور جیسے ہی وہ نیند سے اٹھا، ملزمان نے اس پر براہِ راست فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول کے رشتے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ گھر میں 15 سے زائد مسلح افراد داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کی گئی۔

مقتول کے اہلخانہ کے مطابق مددگار 15 پر کئی بار کال کے باوجود نہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نہ ہی صبح 8 بجے تک اسپتال آئی۔ نور بہادر کی لاش قانونی کارروائی کے بعد مہمند ایجنسی روانہ کر دی گئی۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ملیر سٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا، فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

spot_imgspot_img