spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی پریس کلب کے انتخابات ’دی ڈیموکریٹس‘ نے پھر میدان مار لیا

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس نے ایک بار پھر کلین سوئپ کرلیا، مسلسل سترہویں سال میدان مار لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2026 میں دی ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 17ویں مرتبہ کلین سوئپ کرلیا۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس، ڈیمو کریٹ، گرین پینل اور آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔

پولنگ صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جس میں پریس کلب کے ممبران کے علاوہ ووٹرز کی جانب سے بھی انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق فاضل جمیلی صدر اور اسلم خان سیکریٹری منتخب ہوگئے، ارشاد کھوکھر نائب صدر، عمران ایوب خازن اور اے آر وائی نیوز کے رپورٹر فاروق سمیع جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی کی نشستوں پر عبد الجبارناصر، اختر سومرو، فریال عارف، شیما صدیقی، جاوید مہر، فرید عالم اور جاوید صبا منتخب ہوئے۔ انتخابات میں 1369رجسٹرڈ ممبران ووٹرز میں سے 1011ممبران نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔

سیاسی رہنماؤں کی منتخب اراکین کو مبارکباد

وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ سید ذوالفقار لنجار نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد اور مضبوط صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی خوش آئند ہے، کراچی پریس کلب کی جمہوری روایت قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی ظفر منعم خان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب جمہوری روایات اور اظہارِ رائے کی آزادی کا مضبوط پلیٹ فارم ہے، جماعت اسلامی کراچی صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

 

spot_imgspot_img