spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 25 افراد زخمی

کراچی : سال نو 2026 کے آغاز پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سےخواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے 59 افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 2 بچیاں اور 6 خواتین بھی شامل ہیں تاہم مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث59 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

زخمیوں میں 6خواتین،2بچیوں سمیت 25 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلیے جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں چنیسر گوٹھ، گولیمار، کورنگی، نیو سبزی منڈی، فائیو اسٹار چورنگی، کورنگی 5نمبر، پاک کالونی بڑا بورڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریا گلبہار، محمودآباد اور اعظم بستی میں 2 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اس کے علاوہ صفورہ چورنگی، نارتھ ناظم آباد، لی مارکیٹ اور لیاری کمہار واڑہ سمیت آس پاس کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تمام زخمیوں کو کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد کیلیے لایا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب 8 سال کی فریحہ، کورنگی کے ایریا مارکیٹ میں 11 سالہ ماہ جبین زخمی ہوئی، محمود آباد نمبر5میں 18سال کی وجیہہ، قیوم آباد ڈی ایریا میں40سالہ علینہ زخمیوں میں شامل ہیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق گلزار ہجری اسکیم 33میں 55سالہ شمیم عمر،لائنز ایریامیں53سالہ معراج بانو زخمی ہوئی، اعظم بستی چاندنی چوک کےقریب 24سالہ اجوا، گلستان جوہر بلاک 2میں35 سالہ دریس شفیق زخمی ہوئی۔

اس کے علاوہ کالا پل کے قریب چنیسرگوٹھ میں مختیار، گولیمار میں 33 سال کا نبیل، نیو سبزی منڈی کے قریب40 سالہ نیک محمد، کورنگی 5 میں 20 سال کا احمد زخمی ہوا، پاک کالونی میں 30سالہ محمد اسلم ، اعظم بستی میں 35 سالہ خالق مسیح زخمیوں میں شامل ہیں۔

فائیو اسٹار کے قریب 16 سالہ کا شام کمار، جوہرموڑ پر65 سالہ ظہیر لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب 18سالہ فیضان، لی مارکیٹ میں 40 سالہ جان بہادر زخمی ہوا، کالا پل کے قریب 35 سالہ صفدر شاہ گلبرگ موسیٰ کالونی میں 25 سالہ عظمت علی زخمی ہوا۔

ریسکیوحکام کے مطابق لیاری جونا مسجد کے قریب 26 سالہ مبین، کورنگی 4 نمبر میں 18 سالہ حسن زخمی ہوا، ماڑی پورمیں 40 سالہ عاصم ، منظور کالونی میں سلامت مسیح، کشمیر روڈ پرشہزاد نامی شہری زخمی ہوا۔

علاوہ ازیں کراچی میں سال نو کے موقع پرہوائی فائرنگ کے واقعات میں سپر ہائی وے اسکیم 33کےقریب ایک سوسائٹی میں بچہ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں شدید ہوائی فائرنگ کی آواز واضح طور پر سنی جاسکتی ہے جبکہ فائرنگ سے خوفزدہ خواتین کو گلی کی دوسری جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک بچہ یہ کہتے ہوئے تیزی سے خاتون کی جانب بھاگتا ہے کہ مجھے گولی لگ گئی جسے سن کر خواتین نے چلانا شروع کر دیا کہ میرے بچے کو گولی لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق بچے کو کندھے پر گولی لگی تھی، علاقہ مکینوں کے مطابق بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاریاں

کراچی میں سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 59ملزمان گرفتار کئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 19ملزمان گرفتار کئے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزم گرفتار کیے۔

ضلع ملیر سے ہوائی فائرنگ میں ملوث6،ویسٹ سے 3ملزم گرفتار کیے گئے، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے ہوائی فائرنگ میں ملوث17ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کورنگی پولیس نے2،ساؤتھ نے3کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے2ملزمان کو گرفتار کیا۔

spot_imgspot_img