spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی میں چلتی موٹرسائیکل پر نوجوان قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی میں چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر پیش آیا نوجوان کو ٹارگٹ کرکے چلتی موٹر سائیکل پر نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نوجوان گرگیا اور ایک منٹ بعد دو مسلح موٹر سائیکل آگئے اور گرنے والے نوجوان کو مزید گولیاں ماریں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو روکا اور اس کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہے نوجوان کو رنجش پر قتل کیا گیا ہے معاملہ پراسرار ہے، عینی شاہدین کے مطابق چند قدم دور کار سے فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ فوڈ رائیڈر کے ساتھ جانے والا شخص کار میں سوار تھا۔

spot_imgspot_img