spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کب تک جاری رہے گی؟ اہم پیشرفت

کراچی (17دسمبر 2025): پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام بندگاہوں پر لوڈنگ اوران لوڈنگ کا کام بند رہے گا، پورٹ قاسم، کراچی پورٹ کے تمام کنٹینرز ٹرمینلز 80 فیصد بھرچکے ہیں۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہ ہوئی تو تمام کنٹینرز ٹرمینل پر کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ختم ہوجائے گی، آج12بجے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے۔

صدرگڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کہنا تھا کہ ہماری وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی ہے وہ مطالبات ماننے کو بھی تیار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے حکومتی وفد کو بتا دیا ہے کہ جب تک مطالبات کی منظوری سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن نہیں ہوجاتا ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں سپلائی چین بری طرح متاثر ہوچکی ہے گزشتہ 10دن سے بندرگاہوں، فیکٹریوں اور مارکیٹوں میں خام مال اور تیار شدہ مال کی ترسیل کا عمل تقریباً معطل ہے، جس کے نتیجے میں صنعتوں میں پیداواری عمل بھی شدید دباؤ کا شکار ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، وفاقی حکومت نے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

spot_imgspot_img