کراچی میں دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کرکے فی لیٹر 200 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ہول سیلر کے لیے دودھ کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا اور قیمت 208 روپے رکھی گئی ہے۔
ریٹیلرز کے لیے دودھ کی فی لیٹر قیمت 220 روپے برقرار رکھنے پر ڈیری فارمرز نے خیرمقدم کیا ہے۔
نائب صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن چوہدری فاروق کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز کمشنر کراچی کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے آخری بار قیمت 13 جون 2024 کو مقرر کی گئی تھی۔
اس سے قبل ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا لیکن کمشنر کراچی نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔



