spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی میں ایک اور قونصل خانے کا اضافہ

کراچی : یورپی ملک مالڈووا نے کراچی میں اپنا اعزازی قونصلیٹ قائم کردیا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

کراچی میں مالڈووا کے عزازی قونصلیٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سفارتی، کاروباری اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں تعینات مالڈووا کے اعزازی قونصل جنرل کاشف علی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قونصلیٹ کے قیام سے پاکستان اور مالڈووا کے درمیان سیاحت، تجارت اور تعلیمی روابط کو فروغ ملے گا۔

دیگر مقررین نے کراچی میں اعزازی قونصلیٹ کے قیام کو دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا گیا، جبکہ طلبہ کے تبادلہ پروگرام اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، آئیوری کوسٹ کے اعزای قونصل جنرل فضل کریم دادا بھائی, جاپان کے قو نصل جنرل سمیت کاروباری شخصیات اور شوبز سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور کیک کاٹا گیا۔

spot_imgspot_img