spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کراچی سے غیرقانونی سمز ایکٹیویٹ کرنے والا فرنچائز منیجر گرفتار

کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی سمز ایکٹیوٹ کرنے والے گروہ کے رکن کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے نے نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز سے غیرقانونی سمز ایکٹیویٹ کرنے والے گروہ کے رکن کو گرفتار کیا ہے، فرنچائز منیجر ساتھیوں کی ملی بھگت سے بی وی ایس ڈیوائسز سے غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کرتا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یکم مارچ سے 31 مئی 2025 کی مدت میں 379 سمز ایکٹیوٹ کیں۔

یہ پڑھیں: خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی سمز ایکٹیو کرانے کا انکشاف

ایکٹویٹ کردہ سمز میں سے 347 سمز پنجاب کے شناختی کارڈ پر ایکٹیویٹ کی گئیں، شناختی کارڈز کے حامل مرد و خواتین نے کراچی سے سم ایکٹیویشن پر لاعلمی کا اظہار کیا۔

این سی سی آئی اے کی کارروائی کے دوران فرنچائز سینٹر سے ڈیجیٹل آلات بھی برآمد کئے گئے، پی ٹی اے کی تحریری شکایت پر کی گئی کارروائی میں گرفتار کیے گئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

spot_imgspot_img