spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : سالے کی فائرنگ سے بہنوئی جاں بحق، ملزم فرار

کراچی : بھینس کالونی میں سالے نے سینے پر گولی مار کر اپنے بہنوئی کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، مقتول نے پسند کی شادی کی تھی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ بھینس کالونی پیرانو گوٹھ میں سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ،

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 41سالہ عبداللطیف کے نام سے ہوئی ہے، مقتول نے ملزم دیدار کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عبداللطیف کو سینے پر ایک گولی لگی جو اس کی موت کی وجہ بنی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلیے کارروائی کی جارہی ہے۔

مقتول بہنوئی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : سالے کی فائرنگ سے بہنوئی کا دوست جاں بحق

یاد رہے کہ دو ماہ قبل بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ لیویز حکام کے مطابق بھائیوں نے حاملہ بہن اور بہنوئی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کردیا۔

ایس ایچ او لیویز تھانہ ولی خان پیر جان کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے لکپاس کے قریب نوشکی کراس پر پیش آیا، جہاں مقتول محمد شعیب اور اس کی حاملہ بیوی بے نظیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

spot_imgspot_img