spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : راؤ انوار کی فیملی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،  ڈبل کیبن گاڑی میں ان کی فیملی سوار تھی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

گاڑی میں راؤ انوار کی فیملی سوار تھی، آگ لگتے ہی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی بھی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد ڈبل کیبن گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق راؤ انوار کی فیملی کے افراد گھر سے ائیر پورٹ جا رہے تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے واقعے کی مزید وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

spot_imgspot_img