spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : ای چالان ادا نہ کرنے والے کا لائسنس کیسے اور کب معطل ہوگا؟

کراچی : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان اگر تین ماہ تک جمع نہیں کروایا گیا تو ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں میزبان ایاز سموں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے سب کو 30 پوائنٹس دے دیے ہیں، جس کے بعد ٹریفک قوانین کی ہر خلاف ورزی پر وہ پوائنٹس بدتریج کم ہوتے چلے جائیں گے۔

اور جب یہ پوائنٹس ختم ہوجائیں گے تو اس کے بعد چھوٹی گاڑی کے ڈرائیور کا لائسنس 3 مہینے کیلیے اور بڑی گاڑی کا لائسنس 6 ماہ تک بلاک کردیا جائے گا، جس کے بعد شہری کو نئے لائسنس کیلیے از سر نو درخواست دینا ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ای چالان جمع کرانے کی مدت 21 دن ہے اگر 14 دن میں ادائیگی کی جائے تو جرمانے میں 50فیصد کمی کی جائے گی اور 22 ویں دن چالان کی رقم دگنا ہوجائے گی۔

یعنی اگر چالان 5ہزار کا ہے تو ڈھائی ہزار ہوگا اور آخری تاریخ کے بعد یہی چالان 10 ہزار روپے ہوجائے گا اور چالان تین ماہ تک جمع نہیں کرایا تو لائسنس معطل اور 6 ماہ تک نہ بھرا گیا تو شناختی کارڈ بلاک ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کی متحرک قیادت اور شہری دوست پالیسی کے باعث ٹریفک پولیس کراچی میں کئی جدید سہولیات متعارف کرا چکی ہے، جس میں یہ نئی موبائل ورکشاپ بھی شامل ہے، ٹریفک پولیس کراچی عوام کی خدمت کے لیے ہر دم تیار ہے۔

کراچی والوں کے لیے ای چالان جرمانوں پر بڑی رعایت کا اعلان

 

spot_imgspot_img