spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی ایئرپورٹ : ہزاروں درہم اسمگل کرنے والی خاتون ڈرامائی انداز میں پکڑی گئی

کراچی ایئرپورٹ پر ایک خاتون مسافر سے بھاری مالیت میں غیرقانونی کرنسی برآمد کی گئی خاتون نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے ڈرامائی انداز میں پکڑ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پروفائلنگ کے دوران دبئی جانے والی طاہرہ مخدوم نامی خاتون مسافر کے دستی سامان کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی گئی۔

تلاشی کے دوران خلیجی ریاست جانے والی خاتون مسافر کے ہینڈ کیری بیگ سے 50 ہزار درہم برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر ضبط کرلیا گیا۔

مقررہ حد سے زائد رقم برآمد ہونے پرخاتون مسافر طاہرہ مخدوم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے خاتون مسافر کو ائیرپورٹ پارکنگ ایریا سے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں درہم اسمگل کرنے والی خاتون کسٹم اور دیگر عملے کو چکمہ دے کر ایئرپورٹ بلڈنگ سے باہر نکل گئی تھی۔

خاتون کو ایئرپورٹ پارکنگ میں موجود پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے کر کسٹمز اہلکاروں کے حوالے کیا۔

کسٹمز حکام نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی یو اے ای کی شہری طاہرہ مخدوم نامی خاتون سے قوانین کے خلاف 50 ہزار درہم برآمد کیے تھے، خاتون کرنسی برآمد ہونے پر موقع پاکر ایئرپورٹ سے باہر چلی گئی تھی۔

پارکنگ ایریا میں پولیس اہلکاروں کے روکنے پر مذکورہ خاتون مسافر  نے شور شرابا شروع کردیا، پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر کسٹمز اہلکاروں کے سپرد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بعد ازاں کسٹم حکام نے غیر ملکی ایئر لائن کی خاتون مسافر سے برآمد شدہ کرنسی ضبط کرکے اس کو دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

۔

مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے نئے اور جدید ترین سسٹم کا افتتاح

کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے نئے اینٹی گریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے جدید ورژن کا آغاز کردیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی اور پاکستان کے تمام بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل مربوط بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو کامیابی کے ساتھ فعال کردیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق آئی بی ایم ایس کے ذریعے قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے اور سرحدی کنٹرول کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

spot_imgspot_img