spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کراچی : اغواء کی وارداتوں میں ملوث جعلی میجر ساتھیوں سمیت پکڑا گیا

کراچی : شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن پولیس نے جعلی میجر بن کر شارٹ ٹرم اغواء کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر اور امام بخش کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے دو 30 بور کی پستول، گاڑی، چار وائرلیس سیٹ، چار موبائل فون اور تین بلٹ پروف جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان نے مدعی تاج الدین سے دو اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کیخلاف تاوان کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں درج ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان تھانہ بوٹ بیسن کے مقدمے میں بھی ملوث نکلے، طلال افسر عرف میجر ظفر پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

جعلی میجر ملزم طلال افسر کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ اور گلشن اقبال میں مقدمات درج ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مزید مقدمات درج کرلیے گئے۔

ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق پیشہ ور جرائم پیشہ گروہ سے ہے، تفتیش میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

spot_imgspot_img