spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

کاشف محمود کے صاحبزادے نے قرآن مجید حفظ کرلیا

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار کاشف محمود کے صاحبزادے نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار کاشف محمود نے تصویر شیئر کی جس میں وہ بیٹے کے ساتھ موجود ہیں اور ان کے قرآن مجید حفظ کرنے پر خوش ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ میرے منجلے بیٹے محمد آبان کاشف حافظ قرآن بن گئے ہیں۔

اداکار کو مداحوں کی جانب سے بیٹے کے قرآن مجید حفظ کرنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور تھے تاہم اب وہ صنم سعید اور عماد عرفانی کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ پڑھیں: بھینس کا دودھ پینے کے لئے نہیں ہوتا، کاشف محمود

ڈرامے کے ہدایت کار میثم نقوی جبکہ اس کو معروف ناول رائٹر عمیرہ احمد نے تحریر کیا۔ کاسٹ میں کاشف محمود، صنم سعید، عماد عرفانی اور منزہ عارف شامل ہیں۔

spot_imgspot_img