spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پنجاب کے دیہاتوں کو مثالی گاؤں بنانے کا اعلان، کیا کیا سہولتیں مہیا کی جائیں گی؟

حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کےلیے مثالی گاؤں پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، شہریوں کےلیے تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئیں۔

پنجاب کی صوبائی حکومت نے صوبے کے مختلف ڈویژن اور گاؤں میں رہنے والے لوگوں کو جدید دور سے ہم آہنگ سہولتیں مہیا کرنے کی شروعات کی ہے، پنجاب حکومت کے آفیشل صفحے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے “مثالی گاؤں” پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

ہر ماڈل گاؤں میں 24/7پانی کی فراہمی کا نظام ہوگا، ایک مکمل زیر زمین سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ ہوگا۔

بنیادی ڈھانچے کے منصوبے میں پکی سڑکیں، بحالی شدہ سڑکیں، بچوں کے لیے مختص پارکس، اور گاؤں کے تمام علاقوں میں منظم درخت لگانا بھی اس پروگرام میں شامل ہے۔

پنجاب کے 10 ڈویژنز کے 443 دیہاتوں کو مثالی گاؤں بنایا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں سرگودھا کے 36، ساہیوال کے 40 دیہاتوں میں کام ہوگا

گوجرانوالہ کے 53، گجرات کے 46 ماڈل ولیج بنائیں گے، اس کے علاوہ ملتان کے 62 اور ڈی جی خان کے 36 گاؤں بھی اس پروگرام سے استفادہ حاصل کریں گے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق لاہور/ شیخوپورہ کے 46 دیہاتوں میں جدید میونسپل سروسز مہیا کی جائے گی جبکہ روالپنڈی کے 46، بہاولپور کے 47 اور فیصل آباد کے 31 گاؤں مثالی بنیں گے۔

دسمبر کے وسط سے 224 دیہاتوں میں اسکیموں پر کام شروع ہوجائے گا، مثالی گاؤں کا پہلا مرحلہ 10 ماہ میں مکمل ہوگا اور 34 لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اسپیشل طلبہ کیلئے ہمت کارڈ کا اعلان

spot_imgspot_img