پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان ہلاک ہوگئے، مرنے والے ملزمان پولیس کو انتہائی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 ملزمان پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلیے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد فرحان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان پیشہ ور ٹارگٹ کلرز تھے، ملزمان نے اب تک 30 سے زائد پولیس، سیاسی و سماجی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
پولیس حکام کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے، تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی، کسی جرائم پیشہ شخص کو فرار نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پولیس اہلکاروں کو رات کی تاریکی کے باعث مزید ملزمان کی گرفتاری کے آپریشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔



