spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس مسقط کا دورہ

راولپنڈی (11 جنوری 2026): پاک بحریہ کے فلوٹیلا نے عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس مسقط کا دورہ کیا، اس میں پی این ایس راہ نورد، پی این ایس مددگار اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر بھی شامل رہا

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی ہنگور کلاس آبدوز ’غازی‘ چین میں لانچ

دورے کے دوران مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ عمان کی بحریہ کی قیادت سے ملاقاتیں کیں، مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سکیورٹی سینٹر، کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پورٹ کال کے بعد پاک بحریہ کے جہازوں نے رائل عمان نیوی کے جہاز کے ساتھ پاسیج کی مشق کی، سمندر میں مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور بحری مشقوں کے دو طرفہ انعقاد کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

spot_imgspot_img