spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، یورپی یونین سے ٹیرف ریٹ کوٹے کا معاہدہ ہوگیا

برسلز: پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، یورپی یونین سے ٹیرف ریٹ کوٹے کا معاہدہ طے ہوگیا، برآمدات پر ڈیوٹیز کم ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کی جانب سے ٹیرف ریٹ کوٹا معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں، معاہدے کے تحت پاکستانی برآمدات انتہائی کم ڈیوٹیز یا صفر ٹیکس پر درآمد کی جاسکیں گی۔

معاہدہ بریگزٹ کے بعد تجارت میں تسلسل اور قانونی یقین دہانی کو یقینی بنائے گا، معاہدہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔

پاکستانی سفیربرائے یورپی یونین نے اس معاہدے پر کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔

اس سے قبل سابق وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے یورپی یونین اور بھارت کے تجارتی معاہدے سے ایک کروڑ سے زائد افراد کا روزگار خطرے میں پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

گوہر اعجاز نے یورپی یونین اور انڈیا کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے کو پاکستان کی صنعتوں، خصوصاً ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین۔انڈیا تجارتی معاہدے کے باعث پاکستان کی تقریباً 9 ارب ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ملکی برآمدات اور روزگار شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔

یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا

spot_imgspot_img