spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان کا بھارت سے نہ کھیلنے کا فیصلہ : سلمان بٹ کا ردعمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک ہر بار بھارت کی جانب سے ہی مختلف حیلے بہانے بنائے گئے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان نے بھی کوئی فیصلہ کیا۔

پوڈ کاسٹ میں پاکستان کے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال، پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ میچ، بائیکاٹ کے خدشات اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی ۔

اس سلسلے میں سلمان بٹ نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے یاد دلایا کہ سب سے پہلے بھارتی بورڈ نے کہا تھا کہ پاکستان سے براہ راست کوئی میچ نہیں کھیلنا لیکن ایشیا کپ اور آئی سی سی ایونٹ کھیلنے ہیں کیونکہ اس میں پیسہ بنتا ہے، اس کے علاوہ کھیلنا ہے پر ہاتھ نہیں ملانا، اس سے ٹرافی نہیں لینی اس کو منہ نہیں دکھانا، فلاں ہوٹل میں رہنا ہے یا نہیں رہنا۔ ایسی بچگانہ باتیں صرف بھارت ہی تو کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھرپور اقدام لیا اور اگر آئی سی سی نے پاکستان کیخلاف کوئی سخت فیصلہ کیا تو اس کا نقصان ان کو بھی ہوگا۔

سلمان بٹ نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے بنگلہ دیش کے جانے سے بھی بھارت کا نقصان ہوا اور اب پاکستان کا حالیہ فیصلہ بھی ان کے براڈ کاسٹرز کیلیے مصیبت اور بڑے مالی نقصان کا باعث بن گیا ہے۔

اپنی گفتگو میں سلمان بٹ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے متعلق پیدا ہونے والی بے یقینی، نشریاتی اداروں کے دباؤ، ممکنہ بائیکاٹ کی صورتِ حال اور اس بات کا جائزہ لیا کہ آیا دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ممکن ہو پائے گا یا نہیں۔

سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستان بھارت میچ صرف کھیل کا معاملہ نہیں بلکہ اس سے تجارتی مفادات، نشریاتی حقوق اور آئی سی سی کی پالیسیز بھی جڑی ہوئی ہیں، ان کے مطابق آئی سی سی کو اس معاملے میں مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ سلمان بٹ نے قومی ٹیم میں حارث رؤف کی کارکردگی، شاداب خان کی ممکنہ واپسی اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی موجودہ کاکعردگی پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم درست کمبی نیشن اور بروقت فیصلے ٹیم کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت تو کرے گی، تاہم بھارت کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے گی، اس فیصلے کے بعد عالمی کرکٹ حلقوں میں خاصی توجہ اور بحث دیکھنے میں آ رہی ہے۔

پاک بھارت میچ نہ ہونے پر براڈ کاسٹر کے سڑک پر آنے کا خدشہ، ہوشربا نقصان کی تفصیل سامنے آگئی

spot_imgspot_img