spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 154 رنز کے تعاقب میں سری لنکا اے کی ٹیم مقرہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بناسکی، ایونٹ کا فائنل پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ملان کی 40 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، لاستھ 29 اور ویشن 29 رنز بناسکے، سری لنکا کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا تھا۔

غازی غوری 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، معاذ صداقت نے 23 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر احمد دانیال نے 8 گیندوں پر 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں تین چھکے شامل تھے۔

سری لنکا کی جانب سے پرمود مدوشن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

spot_imgspot_img