spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کی موجودگی کا انکشاف

پاکستان میں 450 ارب ڈالر کے جواہرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے لیے قومی پالیسی فریم ورک کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رواں برس فریم ورک میں تفویض کردہ اقدامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان میں جواہرات اور قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جن کے جغرافیے اور مالیت کے تعین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر جیولاجیکل سروے کیا جائے۔

وزیراعظم نے رواں برس ملک میں جیم اسٹونز سے متعلق دو مثالی سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کی بھی ہدایت دی، تاکہ پاکستان کے ذخائر کے مقابلے میں برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

تمام متعلقہ ادارے، صوبائی حکومتیں اور اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے عمل میں شامل ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ عالمی معیار کی لیبارٹریز اور سرٹیفیکیشنز کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہو۔

spot_imgspot_img