لاہور: پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین میچوں کی ون ڈے سیریز کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی جس کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔
کمنٹری پینل میں سری لنکا کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رسل آرنلڈ اور آف اسپنر روشن ابے سنگھے کے ساتھ عامر سہیل اور فاسٹ بولر وقار یونس شامل ہیں۔
سابق ویمن کرکٹر عروج ممتاز بھی کمنٹری ٹیم کو جوائن کریں گی جبکہ زینب عباس سیریز پریزنٹر کے طور پر میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقا کو پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔ پاکستان نے پروٹیز کے خلاف ٹی 20 سیریز بھی 2-1 سے جیتی جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-1 کی برابری پر ختم ہوئی۔
یہ پڑھیں: محمد رضوان نے کپتانی چھوڑنے سے قبل کیا کہا تھا؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ون ڈے میں 157 بار آمنے سامنے آئی ہیں، پاکستان سری لنکا سے 59 کے مقابلے میں 93 جیت کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ چار میچ بے نتیجہ ختم ہوئے اور ایک ٹائی پر ختم ہوا۔
ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے، پاکستان اور سری لنکا کے ساتھ 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گا۔
پاکستان کا ون ڈے اسکواڈ: شاہین شاہ آفریدی کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔



