spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرلیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور اردن کے درمیان میڈیا، ثقافت، تعلیم کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ودیگر نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور شاہ اردن کی ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی، شہباز شریف نے پی ایم ہاؤس آمد پر شاہ اردن کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے پر اتفاق ہوا، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاکستان اور اردن میں اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا، علاقائی، بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان پائیدار دوستی کا ثبوت ہے، انہوں نے غزہ میں استحکام کے لیے اردن کے کردار کے لیے پاکستان کی حمایت کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا انخلا قبول نہیں، غزہ میں امن معاہدے کے حوالے سے روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، افغانستان اور بھارت سے متعلق امور پر اعتماد میں لیا گیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے خطے میں امن و استحکام پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا اور بھرپور مہمان نوازی، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا ہے۔

spot_imgspot_img